6 جون 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے توسط سے آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے قلم سے کتاب "الامۃ الواحدۃ و الموقف من الفتنۃ الطائفیۃ" شائع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری حجت الاسلام عباس جعفری نے کتاب کی اشاعت کی خبر دیتے ہوئے کہا:مسلمانوں، خاص طور پر شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات پیغمبر مکرم  اسلام (ص) کی رحلت کے بعد  وجود میں آیا جو آج تک جاری و ساری ہے۔ اس بارے میں شیعہ اور سنی علماء اور شخصیات کی طرف سے  کتاب، مقالہ، تقریر، گفتگو اور مناظرہ وغیرہ کی شکل میں بہت کچھ لکھا اور چھاپا گیا ہے جو میڈیا کی دنیا میں بھی ریڈیو، ٹیلی ویژن، ڈش انٹینا، انٹرنیٹ، رسائل و جرائد اور اخبارات کے ذریعے سامنے آتے رہے ہیں۔

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے اضافہ کیا: وحدت اسلامی کا شمار ان مسائل میں ہوتا ہے جن پر خداوندمتعال، رسول گرامی اسلام (ص)،اسلامی مذاہب کے پیشواؤں خاص طور پر شیعہ رہنماؤں نے آیات اور روایات اسلامی سے استفادہ کرتے ہوئے  تکیہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) اور دیگر مراجع عظام منجملہ مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای (دام ظلہ) نے اپنی تحریروں اور تقریروں میں ہمیشہ امت اسلامی کے درمیان وحدت کے مسئلے پر زور دیا ہے۔ عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب کے ادارے کی داغ بیل بھی اسی مقصد کے لئے ڈالی گئی۔

حجت الاسلام جعفری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: معظم لہ کی جدت طرازی  کے نتیجے میں وجود میں آنے والی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی  بھی اسی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی بھرپور فعالیت کے سفر میں (جو اہل بیت (ع) کے اصلی اور نورانی مکتب سے دنیا کو روشناس کرانا ہے) اس مسئلہ کی طرف سے قطعی طور پر غفلت کا شکار نہیں ہوئی۔ اسمبلی کی طرف سے آیت اللہ محمد مہدی آصفی (اسمبلی کونسل کے رکن) کی شائع کردہ تالیف "الامۃ الواحدۃ و الموقف من الفتنۃ  الطائفیۃ" بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ امت اسلامی کے درمیان وحدت کی اہمیت کو بیان کرکے مسلمانوں کے اندر پائے جانے والے آسیبوں، فتنہ و فساد کے خطرات اور تفرقہ کا ذکر کیا جاسکے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی: اس کتاب کے اہم ترین مباحث میں فتنہ و فساد کے موجودہ اور آئندہ اثرات، فتنہ کا علاج،لوگوں کو آگاہ کرنا اور وحدت کی اہمیت،  سماج اور گفتگو، دشمنوں کی سازش میں گرفتاری سے بچنے کا لازمہ وغیرہ شامل  ہیں۔

حجت الاسلام جعفری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: اسمبلی کے شورائے کتاب کی 88 ویں اجلاس میں اس کتاب کے عربی اور غیر عربی زبان میں ترجمے کی منظوری دی گئی۔ جس کا عربی ترجمہ 3000 نسخوں کی شکل میں ملکی اور غیر ملکی عام شائقین  اور محققین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے اضافہ کیا: شائقین اس کتاب کے برقی متن اور ادارے  کے دیگر منشورات کے حصول کے لئے  www.ahlulbaytportal.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔.......

/169